وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

Dec 25, 2021 | 13:48:PM
اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ، فائل فوٹو
کیپشن: اسلام آباد میں اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے  جبکہ مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد کنٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری ہے۔ اسلام آباد کےشہری میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے اور مریض کی بیرون ممالک کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔

ذرائع کے مطابق اومی کرون کے مریض کی صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے  بتایا جاتا ہے کہ  مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے، پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو کراچی میں ہوئی تھی جہاں ایک خاتون وائرس سے متاثر ہوئی تھیں جو نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یاب ہوگئیں تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    2022 میں کیا ہونیوالا ہے ۔۔۔نابینا نجومی نے بتا دیا