امریکہ: پاکستانیوں کی آئس ہاکی میں تاریخ رقم

Aug 25, 2025 | 09:04:AM
امریکہ: پاکستانیوں کی آئس ہاکی میں تاریخ رقم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے آئس ہاکی کے میدان میں تاریخ رقم کردی ۔

پاکستانیوں پر مشتمل ٹیم نے امریکا  میں ہونے والی ’لیٹم کپ‘ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ جی لی۔

پاکستان  نے فائنل میں پیرو کو ایک کے مقابلے میں 6  گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست رہی۔

دوسری جانب چیمپئن شپ میں پاکستانی نژاد خواتین کی ٹیم نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اورڈویژن ٹو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ ’لیٹم کپ‘ ڈویژن تھری آئس ہاکی چیمپئن شپ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:ماہے سیشلز کی نیچر ٹریل پر پاکستان کی تاریخی فتح