راکھی ساونت کا عمرے پر جانے سے قبل ویڈیو پیغام جاری

Aug 25, 2023 | 14:51:PM
بھارتی معروف متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہیں۔

راکھی ساونت کی جہاز میں بیٹھے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں باحجاب، ایک سلجھے ہوئے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو میں بتانا کہ پہلی بار عمرے کے لیے جا رہی ہوں، وہ بہت خوش ہیں کہ ان کا بلاوا آیا ہے۔

راکھی ساونت کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں آپ سب کے لیے دعا کروں گی، آپ سب بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

مزید پڑھیں:  ماورا حسین کا ڈرامہ ’’نوروز‘‘ توجہ کا مزکز بن گیا

خیال رہے کہ گزشتہ برس تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرکے عادل خان درانی سے دوسری شادی کی تھی اور بعدازاں اپنا نام فاطمہ رکھ لیا تھا۔

 تاہم شادی کے اعلان کے کچھ عرصے بعد ہی اداکارہ  اور ان کے شوہر عادل خان کے درمیان معاملات خراب ہوکر طلاق پر ختم ہوگئے تھے۔