اسلام آباد میں بندشوں کا خاتمہ، ٹریفک اور معمولات زندگی بحال

Apr 25, 2026 | 22:40:PM
اسلام آباد میں بندشوں کا خاتمہ، ٹریفک اور معمولات زندگی بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  اسلام آباد سے ایرانی وزیر خارجہ کی واپسی کے بعد آج شام وفاقی دارالحکومت میں زندگی کا معمول بحال ہو گیا۔ خصوصی ٹریفک پلان، راستوں کی بندش اور بعض سہولات کی بندش کے احکامات واپس لے لئے گئے۔

شہریوں کے لئے مرگلہ کی پہاڑی کا ٹریل تھری  اور دوسرے ٹریکس کو بھی کھول دیا گیا ہے جسے سکیورٹی وجوہات کی بنا کر بند کیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے معمول کے مطابق کھول دیا گیا۔ 

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ  تمام قسم کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔  شہر میں فیض آباد  کے بس ٹرمینلز کے سوا   تمام بس اڈے بھی کھول دئیے گئے ہیں۔ انتظامیہ 

فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔ 
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے اہم اعلان ہفتہ کی رات سامنے آیا ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے  ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا ہے۔

شہری اب معمول کے مطابق   دامن کوہ، لیک ویو اور  تمام پارکس  میں جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:  اسلام آباد میں کاروباری ادارے کھلے رکھنے کا وقت بدل دیا گیا، نیا نوٹیفیکیشن جاری