امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سٹیو وٹکوف اب اسلام آباد نہیں آ رہے، عراقچی کی واپسی کے بعد ٹرمپ کا بیان

Apr 25, 2026 | 21:14:PM
 امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سٹیو وٹکوف اب اسلام آباد نہیں آ رہے، عراقچی کی واپسی کے بعد ٹرمپ کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سٹیو وٹکوف اور جیراڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

  اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ اسلام آباد میں ایک رات اور دن کا بیشتر حصہ گزارنے کے بعد امریکی حکام سے ملاقات کئے بغیر واپس چلے گئے۔  امریکہ کے قومی سلامتی کے مشئیر سٹیوو وٹکوف اور جیرڈ کوشنر کی اسلام ٓاباد آمد کا مقصد ایرانی  وفد کے ساتھ مذاکرات کرنا تھا، ایران نے مذاکرات کے لئے امریکی ٹیم سے ملنے سے ہی انکار کر دیا اور عراقچی اپنی حکومت کی معروضات پاکستانی حکام کو ہی بتا کر واپس چلے گئے۔

اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان آیا ہے کہ انہوں نے سٹیو وٹکوف اور جیراڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ناکہ بندی ختم نہ کی تو جواب دیں گے، ایرانی فوج کا بیان 

یہ بھی پڑھیں:  عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں