امریکہ نے ناکہ بندی ختم نہ کی تو جواب دیں گے، ایرانی فوج کا بیان

Apr 25, 2026 | 21:06:PM
 امریکہ نے ناکہ بندی ختم نہ کی تو جواب دیں گے، ایرانی فوج کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکہ نے ناکہ بندی ختم نہ کی تو ایرانی فوج اس کا جواب دے گی۔

تہران میں ایرانی میڈیا کے ذریعہ سامنے آنے والے ایک بیان میں ایرانی فوج کے  ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ امریکی فوج نے خطے میں ناکہ بندی، راہزنی اور بحری قزاقی جاری رکھی تو انہیں ایرانی افواج جواب دے گی۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر نے مزید کہا کہ ایرانی افواج دشمنوں کے رویے اور نقل و حرکت پر نظر رکھتے ہوئے تیار اور پُرعزم ہیں۔

سخت زبان میں جاری کئے گئے اس بیان میں کہا گیا کہ  امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اپنی خودمختاری، زمینی اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیاری اور طاقت کی حامل ہیں، جس کا امریکی فوج کو تیسری مسلط کردہ جنگ میں بھی تجربہ ہو چکا ہے۔

بیان مین کہا گیا کہ  ہم خطے میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے، آبنائے ہرمز کے سٹریٹجک انتظام اور کنٹرول کو جاری رکھنے کے لیے تیار اور پرعزم ہیں، اور دشمنوں کی طرف سے کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں انہیں اور بھی زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  امام خمینی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک فلائٹ آپریشن بحال