فریضہ حج کی ادائیگی پر کتنے پاکستانی قربانی کریں گے؟چشم کُشا انکشاف

Apr 25, 2026 | 18:25:PM
فریضہ حج کی ادائیگی پر کتنے پاکستانی قربانی کریں گے؟چشم کُشا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )رواں سال پاکستانی عازمین حج کی جانب سے قربانی پر خطیر رقم خرچ کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق اس سال تقریباً 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین حج فریضہ حج کے موقع پر قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔

 مجموعی طور پر قربانی پر اخراجات کا تخمینہ 9 ارب 67 کروڑ 73 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، جو سعودی کرنسی میں تقریباً 12 کروڑ 90 لاکھ 31 ہزار ریال بنتا ہے، فی عازم حج قربانی کی لاگت اوسطاً 720 ریال ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 54 ہزار روپے کے برابر ہے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار 210 جبکہ نجی حج اسکیم کے تحت 60 ہزار عازمین قربانی کریں گے، سرکاری اسکیم کے عازمین کی جانب سے قربانی پر تقریباً 8 کروڑ 58 لاکھ 31 ہزار 200 ریال خرچ کیے جائیں گے، جبکہ نجی حج اسکیم کے تحت یہ رقم 4 کروڑ 32 لاکھ ریال تک پہنچے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی حج اسکیم کے عازمین کی قربانی کے اخراجات پاکستانی روپے میں تقریباً 3 ارب 24 کروڑ روپے ہوں گے۔
 
 یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن