نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے اپنے ترک ہم منصب کو پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ہی واحد مؤثر راستہ ہیں، جبکہ دونوں جانب سے امن کے قیام کے لیے سفارتکاری اور بات چیت کے عمل کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن