ریٹائرڈ اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی استدعا مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ اساتذہ کی اپ گریڈیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپ گریڈیشن کا دعویٰ بطور حق نہیں کیا جا سکتا۔
اپ گریڈیشن صرف حاضر سروس ملازمین کو دی جا سکتی ہے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اپ گریڈیشن دی گئی تو خزانے پر بوجھ بن جائے گا۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم کاڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
عدالت نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی اپ گریڈیشن کا کوئی قانون یا پالیسی موجود نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے ریٹائرڈ سول سرونٹس کی جانب سے دائر درخواستیں ناقابلِ سماعت قرار دے دیں۔
ریٹائرڈ سول سرونٹس نے 10 سالہ سروس مکمل ہونے پر گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کی استدعا کی تھی۔