خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم کاڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس دستاویز کے مطابق آئی جی کے پی نے پولیس یونیفارم ریگولیشنز 2026 کے نفاذ کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس تحت یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ صوبہ بھر میں یکساں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:آف گرڈ سولر صارفین کیلئے لائسنس ؟ نیپرا ذرائع کی وضاحت آگئی
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع جیسا ہوگا اور نئے یونیفارم رولز یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔