پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے پرشہری پھٹ پڑے

آمدن کم اور خرچہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے جائیں تو جائیں کہاں؟شہریوں کی دہائی

Apr 25, 2026 | 10:14:AM
پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے پرشہری پھٹ پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طلحہ ٰ اشرف)پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافے کوشہریوں نے ظلم قرار دے دیا۔
شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کو بے حال کر دیاہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کے بعددودھ بھی مہنگا،فی لٹربڑااضافہ کردیاگیا
شہریوں کاکہناہے کہ آمدن کم اور خرچہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے جائیں تو جائیں کہاں؟آن لائن بائیک رائیڈرزنے بھی پٹرول کی قیمت کم کرنے کی اپیل کردی ہے،پیٹرول مہنگا ہونے سے رکشہ ڈرائیورز بھی کرائے بڑھانے پر مجبورہوگئے ہیں۔