پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس سٹیشن میں مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا

Apr 25, 2025 | 17:25:PM
پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس سٹیشن میں مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پہلگام فالس فلیگ واقعہ کی ہندوستانی پولیس سٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

 سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنا دیا، پہلگام پولیس سٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے، ایف آئی آر کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا، جبکہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، ایف آئی آر میں پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت نامعلوم سرحد پار دہشتگرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں، ایف آئی آر کہتی ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگیٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعہ کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں ’’ بیرونی آقاؤں کی ایماء پر‘‘ جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیئے جاتے ہیں، ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ ڈرامہ صرف ایک مذاق بن چکا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:’’سوزوکی کلٹس کی آسان اقساط پر ادائیگی‘‘ کتنےفیصد ڈاؤن پیمنٹ دینا ہو گی؟اہم خبر جانیے

ٹیگز: