پانچویں دلدارایوارڈز:فردوس جمال کیلیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

Apr 25, 2025 | 14:53:PM
پانچویں دلدارایوارڈز:فردوس جمال کیلیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
کیپشن: فردوس جمال کولائف ٹائم اچیومنٹ ایایوارڈ پیش کیاجارہاہے
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں سینئراداکار فردوس جمال،محسن گیلانی،دلدار بھٹی لورز فورم کے روح رواں میاں فرازاکرم، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناء اللہ خان،فرح دیبا،شہبازعلی ملک،جرار رضوی،ماجدنواز،گلوکارہ شیزا جہاں،  بی اے شاکر  اور سدرہ نور سمیت معروف فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی فلم"عَبیر گُلال"کے گانےیوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیئے گئے

رنگارنگ تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے گائیکی کامظاہرہ پیش کیاگیا۔تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز اور محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں اورشوبزصحافیوں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔