سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

Apr 25, 2025 | 13:59:PM
سینیٹ: بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹ نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان بالا نے متفقہ طور پر منظور کرلیا،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنے کے الزامات مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت بدنیتی پر مبنی مہم چلا رہی ہے، بھارت کو دوسرے ممالک بشمول پاکستان میں دہشتگردی پر قابل احتساب ٹھہرایا جائے، پاکستان کشمیر کی حمایت جاری رکھے گا۔

  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہوگا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، قومی سلامتی کمیٹی کہہ چکی پانی بند کرنا جنگ کے مترادف ہوگا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد میں ایوان کا دشمنوں کو مشترکہ پیغام گیا ہے، بھارت تاک میں رہا ہے کہ کیسے پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے، پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارت کی خواہش پوری نہیں ہوئی ، بھارت نے ہر بین الاقومی فورم پر ہماری مخالفت کی۔