کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

Apr 25, 2025 | 12:10:PM
کوئٹہ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بارودی سرنگ کادھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔