پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو عید کے فوری بعد بُری خبر مل گئی

Apr 25, 2023 | 20:57:PM
 پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو عید کے فوری بعد بُری خبر مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عید کے فوری بعد بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی امجد پرویز بٹ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں، امجد بٹ کے بھائی نے رحمانیہ پولیس اسٹیشن گجرات میں امجد پرویز بٹ کے  مبینہ اغوا کے حوالے سے درخواست جمع کرائی ہے ،درخواست میں الزام لگایا گیا کہ امجد پرویز بٹ کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے۔

گجرات پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ امجد پرویز بٹ کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔