پریانکا چوپڑا کا ٹوئٹر پر بلیو ٹک واپس ملنے پردلچسپ ردِعمل

Apr 25, 2023 | 19:32:PM
پریانکا چوپڑا کا ٹوئٹر پر بلیو ٹک واپس ملنے پردلچسپ ردِعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے  ٹوئٹر  بلیو ٹک واپس ملنے پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  پریانکا چوپڑا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلیو ٹک دوبارہ ملنے پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے بلیو ٹک دوبارہ ملنے پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ"واہ! پتہ نہیں کیسے لیکن بلیو ٹک واپس آ گیا ہے اور اب میں پھر سے پریانکا بن گئی ہوں!".

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ان تمام ویری فائیڈ اکاؤنٹس سے بلیو ٹِکس کو ہٹا دیا تھا جنہوں نے ٹوئٹر کی بلیو سروس نہیں خریدی تھی۔ اس عمل کے نتیجے میں بابر اعظم، ملالہ یوسفزئی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان،سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی، شاہد کپور اور کئی دیگر مشہور شخصیات ٹوئٹر ہینڈل سے بلیو ٹِکس ہٹا دیے گئے تھے۔

اب آہستہ آہستہ ایک سے دو دنوں میں بہت سی مشہور شخصیات کے بلیو ٹِکس بحال ہو گئے ہیں۔