تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل

Apr 25, 2023 | 12:59:PM
 تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی میں مزید کمزور ہونے لگی ،آزادکشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت کے بعد پارٹی صدارت بھی تبدیل کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کےمطابق عمران خان نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبد القیوم نیازی کو نیا صدرنامزد کردیا۔تحریک انصاف کے مطابق عبدالقیوم نیازی جلد ریاست میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کریں گے۔

ضرور پڑھیں :’جی یہ اپنا سوموٹو ہے‘سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی

پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اراکینِ قانون ساز اسمبلی کےجماعت سے اخراج کی بعد حلقوں کی سطح پرامیدواروں کا تعین کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سردارعبدالقیوم نیازی ایک سال تک وزیراعظم آزادکشمیر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی طرف سے ہی ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوئے۔