وفاق المدارس العربیہ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

Apr 25, 2021 | 00:08:AM
وفاق المدارس العربیہ نے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان خیبر پختونخوا وفاق المدارس کی مطابق نتائج کا اعلان وفاق المدارس کے صدرمولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری نے کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مدارس میں پڑھنے و الے طلبا وطالبات نے نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کر لی۔سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر418351طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا،امتحان میں 403042نے شرکت کی، 348670 طلباءوطالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب86.5 فیصد رہا۔