پاکستانی فاسٹ باولرز جارحانہ مزاج ہیں: شاہین آفریدی

Sep 24, 2025 | 18:43:PM
پاکستانی فاسٹ باولرز جارحانہ مزاج ہیں: شاہین آفریدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ جیتنے آئے ہیں، دبئی میں فاسٹ باولرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی۔

ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستانی فاسٹ بولرز جارحانہ مزاج ہیں، ہمارا کام ہی وکٹیں لینا اور جارحانہ مزاجی سے بولنگ کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائنل تک تاحال نہیں پہنچے، لیکن ایشیاء کپ کو جیتنے آئے ہیں، گزشتہ میچوں میں فتوحات حاصل کیں، بڑی ٹیموں سےنہیں جیت پائے۔

پاکستانی فاسٹ باولر نے مزید کہا کہ دبئی میں فاسٹ باؤلرز کو اتنی سوئنگ نہیں ملتی، چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ باولرز کھیلیں، مجھے ان کا جارحانہ مزاج پسند ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹی 20 میں ایک دو کھلاڑی پرفارمنس دیتے ہیں، سب ایک ساتھ نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر سے والد کی وفات پر تعزیت