سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت کازلزلہ،لوگ خوفزدہ

Sep 24, 2025 | 15:18:PM
سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت کازلزلہ،لوگ خوفزدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئےگئے ہیں۔

 زلزلہ پیمامرکزکےمطابق سوات اور گردونواح  4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 152کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے کے ٹیکس عائد ہیں: پیٹرولیم ڈویژن