ایشین گیمز، پاکستان کا شاندار آغاز، ہاکی میں سنگاپور کو 11 صفر سے شکست دے دی

Sep 24, 2023 | 19:51:PM
ایشین گیمز، پاکستان کا شاندار آغاز، ہاکی میں سنگاپور کو 11 صفر سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشن گیمز میں سنگا پور کو 11 صفر سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کردیا۔

   چین کے شہر ہانگژو میں ہونیوالی ایشین گیمز کے ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنگاپور کیخلاف اپنے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنگاپور کو 11 صفر سے شکست دیدی۔

پاکستان نے پہلے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا جبکہ دوسرے کوارٹر میں 5 گولز کیے، قومی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں 4 جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک گول سکور کیا۔