لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل اشفاق ندیم انتقال کرگئے

Sep 24, 2021 | 13:50:PM
جنرل اشفاق ندیم
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل اشفاق ندیم انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جنرل اشفاق ندیم انتقال کرگئے ، نماز جنازہ 5 بجے ایچ 8 قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،ان کا انتقال 62 سال کی عمر میں ہوا،اشفاق ندیم چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ایم او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ 

لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کورس میٹ تھے،سوشل میڈیا پر لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹینیٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے پاک فوج میں بے مثال خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اشفاق ندیم نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے طور پر فرائض بھی سرانجام دئیے۔اشفاق ندیم اسٹرائیک انفینٹری ڈویژن کے بھی کمانڈر رہ چکے تھے،جب کہ سوات آپریشن کی کامیاب قیادت کی۔وہ اسٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    علی ظفر کا پشتو گانا ۔۔پشتون بہن بھائیوں کیلئے خصوصی پیغام