تکنیکی و آپریشنل وجوہات ،کراچی سے روانہ ہونیوالی چھ پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اقصیٰ شاہد ) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی چھ پروازیں آج بھی منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےو الی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سات 109 اورکراچی سے مسقط جانے والی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324شامل ہیں۔
کراچی سے بیجنگ جانےوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 اورکراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 بھی منسوخ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، پیوٹن کا دوٹوک اعلان
کراچی سے اسلام آباد جانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہور جانےو الی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔