سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے: آئی ایس پی آر

Oct 24, 2022 | 12:19:PM
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے
کیپشن: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہر ا دکھ ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبُلند کرے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے ان سے تعزیت اور غم کا اظہار کیا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ کو اب تک ہونے والی پیش رفت اور معلومات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے صحافی ارشد شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور اہل خانہ کیساتھ تعزیت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، واقعے سے متعلق حقائق جاننے کیلئے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ ارشد شریف معاملے میں مکمل معاونت کر رہا ہے۔