’تو میرا میچ ونر ہے‘ بابر اعظم کی جانب سے محمد نواز کی زبردست حوصلہ افزائی

Oct 24, 2022 | 10:33:AM
’تو میرا میچ ونر ہے‘ بابر اعظم کی جانب سے محمد نواز کی زبردست حوصلہ افزائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کپتان بابراعظم نے آل راؤنڈر محمد نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے جب کہ پوری ٹیم نے تالیاں بجا کر داد دی۔

بھارت سے اعصاب شکن مقابلے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو کپتان نے سراہا اور انہیں پرُاعتماد رہتے ہوئے مثبت انداز میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

کپتان نے کہا کہ ہم کسی ایک کی وجہ سے نہیں ہارے بلکہ ہم سب ہارے ہیں کوئی کسی کو اس بارے میں الزام نہ دے ہم سب نے ایک ٹیم بن کر رہنا ہے اور جو غلطیاں ہوئی ہیں اس پر قابو پانا ہے۔

محمد نواز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ نہیں ’تو میرا میچ ونر ہے‘ نواز سر گرانا نہیں ہے پہلے بھی میچ جتوائے ہیں آگے بھی کامیابی دلواؤ گے۔

کپتان کے بھرپور اعتماد اور حوصلہ افزائی پر ڈریسنگ روم تالیوں سے گونج اٹھا، کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کر نواز کو داد دی۔

بابراعظم نے کھلاڑیوں کو آج کی شکست یہیں بھلا کر آگے بڑھنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں نئے سرے سے شروع کرنا ہے ہم بہت اچھا کھیلے ہیں اسے آگے لے کر جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا، آخری اوور میں نواز کی نوبال متنازع قرار