اینکر ارشد شریف کا مبینہ قتل: سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو فیملی سے رابطے کا حکم

Oct 24, 2022 | 09:45:AM
اینکر ارشد شریف کے مبینہ قتل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دے دیا
کیپشن: اینکر ارشد شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اینکر ارشد شریف کے مبینہ قتل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور خارجہ کو ارشد شریف کی فیملی سے رابطے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی، فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ وکیل شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کر دیا گیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے؟ ابھی میت کہاں ہے؟۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکرٹری داخلہ اور خارجہ فوری طور پر نمائندے مقرر کریں جو فیملی سے رابطہ کریں، ارشد شریف کی فیملی کو مطمئن کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں، کل عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔