اس میچ سے جو اعتماد ملا اس کو لیکر آگے چلیں گے۔۔بابر اعظم کی میچ جیتنے کے بعد گفتگو

Oct 24, 2021 | 23:01:PM
بابر اعظم،اہم بیان،ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ
کیپشن: با بر اعظم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بڑے میچ میں بھارت کو 10وکٹو ں سے دھول چٹائی ، کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو گزشتہ میچز کے حوالے سے نہ سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔

تفصصیلات کے مطابق اس میچ کےبعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کاشکر ہے کہ فتح ملی۔اس میچ سے جو اعتماد ملا اس کو لیکر آگے چلیں گے،آج سب نے 100 فیصد رزلٹ دیا آگے بھی 100 فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔تیاری یہی تھی کہ ہسڑی کو نہیں دیکھنا ہے،میں صرف کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہا تھا،وارم اپ میچز اور ڈومیسٹک میچز سے بھی کافی اعتماد ملا ۔فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ میں سب کھلاڑیوں نے 100 فیصددیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ہار کے ساتھ ہی سو شل میڈیاپر انڈین ٹیم کےکھلاڑیوں کیخلاف میمز کا طو فان

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارے باؤلرز نے ابتدائی وکٹیں لیکر اچھا سٹارٹ دیا ۔پہلے ہی اوورز میں وکٹیں ملنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا،جو پلان بنایا تھا اس پر عمل سے کافی فائدہ ہوا۔الحمدللہ اپنے آپ کو آرام سے کھیلنے کا کہا تھا اور پارٹنر شپ کو بڑھایا،اوس پڑھنے کی وجہ سے بعد میں بیٹنگ میں آسانی ہوئی۔ابھی شروعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شوہر نےسمارٹ فون خریدنے کے لئےاپنی بیوی کو ہی بیچ ڈالا