شوہر نےسمارٹ فون خریدنے کے لئےاپنی  بیوی کو ہی بیچ  ڈالا

Oct 24, 2021 | 22:06:PM
بھارت ،راجستھان،بیوی،فروخت،موبائل فون
کیپشن: ملزم حوالات میں بند ہے،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک) شوہر نےسمارٹ فون خریدنے کے لئےاپنی  بیوی کو ہی بیچ  ڈالا، حیران کن واقعہ بھارتی ریاست   اڑیسہ میں پیش آیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک 26 سالہ خاتون کو راجستھان کے ضلع باران سے بازیاب کرایا اور اس کے شوہر کو شادی کے ایک ماہ بعد اہلیہ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اگست میں متعلقہ جوڑا اینٹوں کے بھٹے میں کام کرنے کے لیے راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی بیوی کو 55 سالہ شخص کو ایک لاکھ 80 ہزار بھارتی روپے میں فروخت کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق شوہر نے بیوی کو فروخت کرنے کے بعدسمارٹ فون خریدا، گاؤں واپسی پر جب گھر والوں نے لڑکے سے بیوی سے متعلق سوال کیا تو اس نے بتایا کہ بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی۔جس پر گھر والوں کا شک یقین میں بد ل گیا تو انہوں نے پو لیس کو آگاہ کیا تو اصل بات سامنےآگئی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے نکاح