خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا پاکستانی بزنس مین کے صاحبزادے سے نکاح

Oct 24, 2021 | 00:42:AM
خاتون اول،بشریٰ بی بی،بیٹی،نکاح
کیپشن: خاتون اول بشریٰ بی بی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خا ن کی اہلیہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا پاکستانی کا روباری شخصیت  کے صاحبزادے سے نکاح  ہو گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اول کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب سعودی عرب میں ہوئی۔نجی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ خاتون اول کی بیٹی کا نکاح 12 ربیع الاول کو مسجد نبویﷺ میں  پاکستانی بزنس مین کے بیٹے محمد شیخ سے ہوا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں خاندان کے قریبی لوگوں اوردوستوں نے شرکت کی جبکہ نکاح کے بعد جوڑا عمرے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب نومبر کے دوسرے ہفتے لاہور میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد عامر نے پاک بھارت میچ سے قبل اہم انکشافات کر دیئے