محمد عامر نے پاک بھارت میچ سے قبل اہم انکشافات کر دیئے

Oct 23, 2021 | 22:06:PM
محمد عا مر،پاک بھارت میچ،اہم انکشافات
کیپشن: محمد عامر،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر نے بھار ت کےمقابلے میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو زیادہ مضبوط قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار فاسٹ باؤلرمحمد عامر نے کہا کہ کوہلی اور روہت شرما اس وقت اچھی فارم میں نہیں۔ آئی پی ایل میں دونوں سٹارز کو رنز کرنے میں مشکل پیش آئی۔  پاکستان کے خلاف میچ میں رنز کرنے کے حوالے سے وہ زیادہ پریشر میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پھر سر اُٹھانے لگا۔۔ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

محمد عامر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں بیٹنگ کے اہم ستون ہیں اور خوش آئند بات یہ ہےکہ دونوں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ دوسرے بیٹرز کی پرفارمنس بھی اتنی بری نہیں، مجموعی طورپر بیٹنگ میں پاکستان کو تھوڑا ایڈوانٹیج ہوگا،ماضی میں کھیلے گئے میچز میں بولنگ کے شعبے کا اہم کردار سمجھا جاتاتھا تاہم اب ایسا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا