کورونا پھر سر اُٹھانے لگا۔۔ ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Oct 23, 2021 | 20:20:PM
ماسکو،روس،کورونا بے قابو،لاک ڈائون
کیپشن: کورونا ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں کورونا بے قابو ، مسلسل پانچویں روز بھی ریکارڈ اموات  جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 678 نئے کیسز نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 1 ہزار 75 اموات ہوئیں جس کے باعث ملک بھر میں ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں ایک ہفتے کے لیے کام بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا تاہم فوری طور پر  ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ماسکو میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ خریداری کے لیے گھر سے صرف ایک شخص کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ اشنا شاہ کی نئی غیر مہذب تصاویر نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا