شاہین شاہ آفریدی دنیا کے بہترین باؤلر قرار 

Oct 24, 2021 | 21:41:PM
آئن بشپ، دنیا کا بہترین بائولر قرار
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری باؤلر اور کمنٹیٹر آئن بشپ نے شاہین شاہ آفریدی کو دنیا کا بہترین باؤلر قرار دیا ہے۔
یو اے ای میں کھیلے جانیوالے پاک بھارت میچ میں کمنٹری کے دوران انکا کہنا تھا کہ میری نظر میں شاہین شاہ آفریدی موجودہ فاسٹ باؤلرز میں سب سے بہترین ہیں۔وہ صرف ٹی 20 ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منواچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے بھارت کیخلاف اہم وکٹیں لینے پر شاہین شاہ آفریدی کی سٹائلش تصاویر شیئر کردیں
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفری نے بھارت کے خلاف چار اوورز میں 31 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔انہوں نے اپنے پہلے اوور میں روہت شرما،دوسرے اوور میں کے ایل راہول اور چوتھے اوور میں ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ : محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر وائرل ہو گئی