پاک بھارت میچ : محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

Oct 24, 2021 | 20:47:PM
محمد رضوان، نماز ادائیگی، تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: پاک بھارت میچ کے دوران محمد رضوان نماز ادا کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کی اور اس دوران پانی کا وقفہ کیا گیا۔ پانی کے وقفے میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے نماز ادا کی۔پاکستانی وکٹ کیپر کی نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے بھارت کیخلاف اہم وکٹیں لینے پر شاہین شاہ آفریدی کی سٹائلش تصاویر شیئر کردیں
واضح رہے کہ اسی میچ میں محمد رضوان نے بھارتی کھلاڑی سوریا کمار کا کیچ تھام کر ٹی ٹوئنٹی میں کیچز کی سنچری بھی مکمل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ: محمد رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا