پارا چنار :دو قبائل میں تنازع، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

Oct 24, 2021 | 10:16:AM
دو قبائل کے درمیان فائرنگ
کیپشن: فائرنگ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پارا چنار میں لکڑی کاٹنے کے تنازع پر دو قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں اب تک 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں پاک افغان سرحد کے قریب دو قبائل کے مابین جنگلات کے تنازع پر فائرنگ کے تبادلے میں8 افراد جاں بحق ہو گئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او )کرم طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ فائربندی اور مورچے خالی کروانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

طاہر اقبال نے بتایا کہ فریقین کے مابین فائرنگ جنگل سے لکڑیاں کاٹنے پر  ہوئی، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گورگت نامی پہاڑی کے دیرینہ تنازع پر سابق پولٹیکل ایجنٹ نے بھی فیصلے دیئے تھے مگر  ایک بار  یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    پاک بھارت ٹاکرا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کابڑا مقابلہ آج ہو گا