سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا26سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

Nov 24, 2025 | 22:36:PM
سلمان علی آغا نے راہول ڈریوڈ کا26سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: سلمان علی آغا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 26 سال پرانا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے  رواں سال 2025 میں اب تک 54 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور ان تمام میچز میں سلمان علی آغا ٹیم کا حصہ رہے۔

اس وجہ سے سلمان علی آغا ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کرکٹر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔

سلمان علی آغا نے 2025 میں 54 میچز کھیل کر سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کا 1999 میں قائم ورلڈ ریکارڈ توڑا۔راہول ڈریوڈ نے 1999 میں مجموعی طور 53 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔

 اس کےعلاوہ پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے بھی سن 2000 میں 53 انٹرنیشنل میچز میں  پاکستان  کی نمائندگی کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’کوئی بھوکا نہ سوئے‘‘ سڑکوں پر مفت کھانا فراہم کرنے والی مشینیں نصب