ساحر علی بگّا کے اداکارہ صائمہ کیساتھ گانے’’مستانی” کے ٹیزر کی مقبولیت

Nov 24, 2025 | 21:43:PM
ساحر علی بگّا کے اداکارہ صائمہ کیساتھ گانے’’مستانی” کے ٹیزر کی مقبولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (کلچرل رپورٹر)معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت “مستانی” کا ٹیزر جاری کر دیا جس میں فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صائمہ نور طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے اور شائقین مکمل گانا سننے کے منتظر ہیں جو 29 نومبر کو ریلیز ہوگا۔

“مستانی” صائمہ نور کی واپسی کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ویڈیو میں ان کا مرکزی کردار دیکھ کر اُن کے چاہنے والوں میں واضح خوشی دیکھی جا رہی ہے۔


گانے میں ساحر علی بگّا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ افشاں فواد کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے فی میل ورژن نے اسے ایک خوبصورت اور جذباتی رنگ دیا ہے۔ دونوں گلوکاروں کی مشترکہ پرفارمنس گیت کے فلمی انداز کو مزید چار چاند لگا دیتی ہے۔

ساحر علی بگّا نے گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “’مستانی‘ پر کام کرنا میرے لیے ایک شاندار تجربہ رہا۔ صائمہ نور کی موجودگی نے اس ویڈیو کو ایک خوبصورت اور لازوال تاثر دیا ہے۔ افشاں فواد کی آواز نے اس گیت کو ایک جذباتی رنگ دیا ہے۔ مجھے بےچینی سے انتظار ہے کہ لوگ مکمل ورژن دیکھیں اور سنیں۔ گانے کی مکمل ویڈیو اور آڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ جوڑی وجے ورما اور فاطمہ ثنا شیخ کی ایک ساتھ بولڈ تصاویر کی انسٹاگرام پردھوم