پہلی پاکستانی شہیدخاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی

وہ 24نومبر2015کو تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے پرشہید ہو گئی تھیں

Nov 24, 2025 | 09:55:AM
پہلی پاکستانی شہیدخاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج دسویں برسی منائی جارہی ہے،جان کی قربانی دے کر جرأت و بہادری کی تاریخ رقم کرنے والی طن کی بہادربیٹی آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔
 18 مئی 1992ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی مریم مختیار24نومبر2015کو میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے پرشہید ہو گئی تھیں۔
 مریم فٹبال کی بہترین کھلاڑی تھیں، انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں بلوچستان یونائیٹڈ کی نمائندگی بھی کی،  2014ء میں وہ پاکستان ایئر فورس میں بطور گریجویٹ شامل ہوئیں۔
پاکستان کی اس بہادر بیٹی کا تعلق پی اے ایف کے 132ویں جی ڈی پائلٹ کورس سے تھا جس میں 6 دیگر خواتین بھی شامل تھیں، مریم مختیار کا شمار پاک فضائیہ کے جنگجو پائلٹس میں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ نے اپنےکمانڈرکی شہادت کی تصدیق کردی
24 نومبر 2015ء کو تربیتی طیارے پر معمول کی پرواز کے دوران میانوالی کے قریب جہاز میں فنی خرابی ہوئی تو بہادر مریم نے جہاز کا رخ غیر آباد علاقے کی طرف موڑ دیا مگر زندگی نے مہلت نہ دی اور انہوں نے دوران ڈیوٹی شہید ہونے والی پاک فضائیہ کی پہلی فائٹر پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
شہید پائلٹ کراچی ملیر کینٹ کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں ، قوم کی اس  دلیر بیٹی کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیاتھا۔