حزب اللہ نے اپنےکمانڈرکی شہادت کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لبنان کی مزاحمتی حزب اللّٰہ نے بیروت میں اپنے کمانڈر ہیثم علی طبطبائی کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے میں کمانڈر ہیثم علی طبطبائی اپنے 5 ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔
سنیئر حزب اللّٰہ رہنما محمد محمد قمتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے حد عبور کی ہے اور جوابی کارروائی کے لیے غور و فکر کا عمل جاری ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 28 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔