بلاول کے بعد آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے

Nov 24, 2023 | 19:03:PM
آصف علی زرداری کی آج دبئی روانگی متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے ۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے دبئی کیلئے پرواز بھری ، آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور بھی دبئی پہنچ چکی ہے، جبکہ مختلف پارٹی رہنماؤں کا بھی پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑوں کی اہم بیٹھک متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: نواب آف کالاباغ گروپ کا پیپلز پارٹی کے ٹکٹس سے الیکشن لڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دورہ خیبر پختونخوا مکمل کرکے دبئی چلے گئے تھے ، جہاں سے انہوں نے اب اپنی بہنوں اور خالہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ہے ، بلاول بھٹو نے تصویر کے کیپشن میں فیملی  لکھا ہے ۔