نواب آف کالاباغ گروپ کا پیپلز پارٹی کے ٹکٹس سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Nov 24, 2023 | 18:45:PM
نواب آف کالاباغ گروپ کا پیپلز پارٹی کے ٹکٹس سے الیکشن لڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی سیاست میں ہلچل ، نواب آف کالاباغ گروپ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ 

نواب آف کالاباغ ملک وحید خان کا کہنا ہے کہ نوابزادہ امیر محمد خان این اے 89 سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے،نوابزادہ ملک مزمل خان پی پی 85 سے ایم پی اے کا الیکشن لڑیں گے ،دونوں نوابزگان پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ،نوابزادہ ملک امیر محمد خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی بقا ہے ،کامیاب ہوکر حلقے کے عوام کی خدمت کریں گے،نوابزادہ ملک مزمل خان کا کہنا تھا کہ پی پی 85 میں پینے کے صاف پانی کے مسائل ہیں ،نوجوانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :گھی ،چینی  اور سگریٹس سستے، پاکستانیوں کے وارے نیارے