امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز مہںدی اور قوالی نائٹ سے ہوگیا

Nov 24, 2023 | 00:41:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) قومی کرکٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جہاں آج مہندی کی تقریب منعقد ہوئی۔ 

مہندی کی تقریب ایک نجی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جہاں قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

قومی ٹیم کے کیمپ کا حصہ سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر اسلام آباد سے خصوصی طور پر قوالی نائٹ میں شرکت کیلئے آئے جبکہ مشیر کھیل نگران حکومت پنجاب اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ سابق کپتان انضمام الحق اور کامران اکمل بھی قوالی محفل کا حصہ بنے۔

خیال رہے کہ امام الحق کا نکاح 25 نومبر جبکہ دعوت ولیمہ 26 نومبر کو طے ہے اور ان کی شادی ناروے میں مقیم انمول محمود سے ہو رہی ہے۔