ماڈل بیلا حدید کرہ ارض کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

Nov 24, 2022 | 17:05:PM
ماڈل بیلا حدید کرہ ارض کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار
کیپشن: بیلا حدید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برٹش جی کیو نے بیلا حدید کو کرہ ارض کی سب سے زیادہ اسٹائلش شخصیت  قرار دیا ہے۔

برٹش جی کیو  کے مطابق 26 سالہ سپرماڈل کو یہ اعزاز ہر لباس میں سج جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔مردوں، خواتین  ہر طرح کے ملبوسات بیلا حدید پر سجتے ہیں۔

برٹش جی کیو نے مشہور شخصیات کی فہرست جس میں ہیری اسٹائلز، جیڈن اسمتھ، کم کارڈیشین اور لِل ناس ایکس سمیت کئی دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں میں سے بیلا حدید کو اس اعزاز کے لئے چنا ہے۔