فٹبال ورلڈ کپ: آج آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

Nov 24, 2022 | 10:44:AM
فٹبال ورلڈ کپ: آج آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کے پانچویں روز بھی 4 مقابلے ہوں گے، معروف فٹ بالرز کرسٹیانو رونالڈو اور نیمار جونیئر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے، پُرتگال کا مقابلہ گھانا سے ہوگا، برازیل کی ٹیم سربیا کے مدمقابل آئے گی۔

میگا ایونٹ میں آج گروپ جی اور گروپ ایچ کی ٹیموں کے میچز ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجے گروپ جی کی ٹیمیں سوئٹزر لینڈ اور کیمرون آمنے سامنے ہوں گی۔

دوسرا میچ شام 6 بجے گروپ ایچ کا ہوگا جس میں یوراگوئے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مقابلہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کوسٹاریکا چاروں شانے چت، اسپین کے ہاتھوں سات صفر سے شکست

اسی گروپ کا دوسرا میچ رات 9 بجے پرتگال اور گھانا کے درمیان ہوگا۔

 گروپ جی کا دوسرا اور دن کا چوتھا و آخری میچ رات 12 بجے برازیل اور سربیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔