نواب ثناءاللہ زہری کی نوجوان صاحبزادی کا کورونا سے انتقال 

Nov 24, 2020 | 22:38:PM
نواب ثناءاللہ زہری کی نوجوان صاحبزادی کا کورونا سے انتقال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کی 22 سالہ صاحبزادی کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔ 22 سالہ عائشہ زہری کی تدفین کراچی میں کی جائے گی۔ وہ گزشتہ دنوں کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود عائشہ زہری کی طبیعت بہتر نہ ہوئی اور وہ انتقال کر گئیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدید ہوتی جارہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے روزانہ کی بنیاد پر پاکستان میں 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے عالمی دارہ صحت کے تعاون سے متعدد شراکت داروں کے ساتھ مل سروے کا نفاذ کیا، ملک بھر میں ایس او پیز کو اپنانا بیماری کے پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے ضروری ہے۔پاکستان عالمی سطح پر مشق مکمل کرنے والے چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے، دس منتخب اضلاع میں اکتوبر کے آخر میں سروے کا دوسرا مرحلہ ہوا،منتخب افراد کے خون کے نمونوں میں اینٹی باڈیز کی جانچ کی گئی۔وزارت صحت کے مطابق سروے میں 7 فیصد لوگوں کا کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے، دیہی علاقوں میں کورونا کا پھیلاو¿ اب بھی زیادہ ہے۔وزارت صحت کے مطابق ایس او پیز پہ عمل در آمداور حساس افراد میں وائرس کی بروقت تشخیص کو یقینی بنایا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کورونا کی صورت حال پر بہت قریب سے نظر رکھے ہوئے ہے۔