افغان مہاجرین کے خواب دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں، ماہرہ

Nov 24, 2020 | 10:04:AM
افغان مہاجرین کے خواب دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں، ماہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز: پاکستان کی فلم اور ڈرامہ  انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے لیے اپنی  آواز بلند کردی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر افغان مہاجرین کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کی ہیں۔ماہرہ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’افغان مہاجرین کے خواب کسی طرح دوسروں کے خوابوں سے علیحدہ نہیں ہیں۔‘

اداکارہ نے خواب کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خواب گھر لینا، اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا، اپنے اہلِ خانہ کے لیے سہولیات دینا ہے جبکہ انھیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے امن کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے لکھا کہ افغانستان 2020 میں ایجوکیشن کے معیار پر ہونے والی بات چیت ان افغان مہاجرین کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے کہا کہ میرا یقین ہے کہ تعلیم ہر معاشرے کی کامیابی کی کنجی ہے۔