ہانگ کانگ سے آنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والا بڑا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا

May 24, 2026 | 21:43:PM
 ہانگ کانگ سے آنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والا بڑا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ہانگ کانگ سے آنے والا 12.8 میٹر ڈرافٹ والا بڑا جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہو گیا ہے۔

ایم وی بی جیا شان گوادر پورٹ پر بحفاظت برتھ ہونے کو گوادر پورٹ  پر کاروبار کے ضمن مین اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ بھاری کارگو جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ سے گوادر کی صلاحیت  کی واضح تصدیق ہو گئی ہے۔  گوادر کو گزشتہ صدی کی آخری دہائی میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی حکومت نے ڈیپ سی پورٹ کی حیثیت سے عمدہ  محل وقوع کی وجہ سے ڈیویلپ کرنے کا آغاز کیا تھا۔ 

بحری امور کے وزیر جنید انوار چوہدری نے آج ایک بیان مین کہا،   مسلسل بڑے جہازوں کی آمد گوادر کی ترقی کا ثبوت ہے۔ گوادر پورٹ کی ڈیپ ڈرافٹ صلاحیت ایک بار پھر ثابت ہو گئی ہے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا،  گوادر پورٹ نے 53 ہزار میٹرک ٹن کارگو جہاز ہینڈل کیا ہے۔  53,277 میٹرک ٹن سٹیل بلٹ گوادر پورٹ پر اتارے گئے۔ گوادر پورٹ اب علاقائی ٹرانس شپمنٹ حب کے طور پر ابھرنے لگا ہے۔