عیدالاضحٰی کے موقع پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عظمیٰ بخاری

May 24, 2026 | 16:12:PM
عیدالاضحٰی کے موقع پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ عیدالاضحیٰ پرکھلےعام کچرا پھینکنے اورتعفن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کو صاف ستھرا اور بیماریوں سےپاک بناناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،اس لیےشہری اپنےگھر،گلی اورمحلےکوصاف رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں،’’ستھرا پنجاب‘‘ مہم کےتحت صوبےبھرمیں صفائی اقدامات مزید مؤثر اور تیز کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو عرقِ گلاب سے دھونے کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں صفائی اور خوشگوار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
عظمیٰ بخاری نےخبردار کیا کہ کھلے عام کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا تاکہ صوبے میں صفائی کا مؤثر نظام قائم رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: چاند رات اور عیدالاضحیٰ کے ایام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
سرکاری تخمینوں کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ کے دوران پنجاب بھر میں تقریباً 35 سے 37 لاکھ جانور قربان کیے جانے کی توقع ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےعیدالاضحٰی پر فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو علماء کرام سے ملاقات کی ہدایت بھی کی ہے۔