امریکی صدر ٹرمپ کی سرکاری رہائشگاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ،حملہ آور ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صدرڈو نلڈ ٹرمپ کی سرکاری رہائشگاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ،سیکریٹ سروس نے فائرنگ کرنیوالے شخص کو ہلاک کر دیا،واقعہ میں ایک راہگیر بھی مارا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے دروازے پر تعینات سیکریٹ سروس اہلکاروں پر مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کی تھی،واقعہ 17 اسٹریٹ اور پینسلوینیا ایونیو کے پاس پیش آیا۔
حکا م کے مطابق ہلاک حملہ آور کی شناخت 21 برس کےنسائر بیسٹ کے نام سے کی گئی اور اسکا تعلق ریاست میری لینڈ سے تھا، مسلح شخص وائٹ ہاؤس میں داخل نہیں ہوسکا۔
واقعے کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں تھے، فائرنگ کے سبب وائٹ ہاؤس کو کچھ وقت کے لیے لاک ڈاون کرنا پڑا تاہم بعد میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد پاکستان کرےگا: وزیراعظم شہباز شریف
امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں، اسنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کردیا گیا۔