پی ایس ایل 10:لاہور اور کوئٹہ کے درمیان فائنل 26 مئی کو کھیلا جائیگا

May 24, 2025 | 21:22:PM
پی ایس ایل 10:لاہور اور کوئٹہ کے درمیان فائنل 26 مئی کو کھیلا جائیگا
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10  کے فیصلہ کن مقابلے میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں  26 مئی کو مدمقابل ہونگی،فائنل شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا جبکہ سوموار 26 مئی فائنل کا ریزرو دن ہوگا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں اتوار کو  ہونے والے اس فائنل کے ساتھ ہی ایچ بی ایل پی ایس ایل کا ایک دہائی کا سفر بھی تکمیل کو پہنچے گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کوالیفائر میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ کو30  رنز سے شکست دی اور فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور قلندرز جو2022  اور 2023 میں پی ایس ایل جیت چکی ہے اس مرتبہ  پلے آف میں پہنچنے والی آخری ٹیم تھی،  اس نے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے ہرایا اور پھر دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائٹڈ کو 95 رنز سے شکست دی۔

دونوں ٹیمیں متوازن ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کپتان سعود شکیل،رائلے روسو ، حسن نواز ،دنیش چندی مل اور فن ایلن پر انحصار کرے گی، اس کی باولنگ فہیم اشرف،محمد عامر ، ابرار احمد وسیم جونیئر،خرم شہزاد  اور عثمان طارق پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ فخرزمان ، محمد نعیم، عبداللہ شفیق کوشال پریرا اور آصف علی پر مشتمل ہے جبکہ باولنگ اٹیک میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا ،زمان خان  اور رشاد حسین شامل ہیں۔